وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ایم بی بی ایس کلاس کے نمائندگان سے ملاقات

ہفتہ 25 مارچ 2023 17:43

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2023ء) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے ہفتہ کو نشتر میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس کلاس نمائندگان سے ملاقات کی۔اس موقع پرمختلف نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے طلبا و طالبات کو درپیش مسائل بارے بھی آگاہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس نقوی اور رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے تمام طلبا وطالبات کو ڈسپلن کی پابندی، پڑھائی میں لگن، محنت اور ریسرچ کلچر کو اپنانے کی تلقین کی اور نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :