جماعت اسلامی کا رمضان المبارک میں اسلام آباد کے 78مقامات پر دعوت افطار کے پروگرامات کا شیڈول جاری

ہفتہ 25 مارچ 2023 17:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2023ء) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں اسلام آباد کے 78مقامات پر دعوت افطار کے پروگرامات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، ان پرو گرامات میں جماعت اسلامی کے نامزد اٴْمیدواران برائے قومی اسمبلی میاں محمد اسلم این اے 46، محمد کاشف چوہدری این اے 47 اور ملک عبد العزیز این اے 48 بطور مہمان خصوصی شر یک ہوں گے جبکہ متعلقہ یونین کونسلوں میں جماعت اسلامی کے نامزد بلد یاتی اٴْمیدواربھی افطار پروگرامات میں شر یک ہوں گے۔