بھارت ،ٹیبلٹ چلاتے طوطے کی ویڈیو وائرل

طوطا اپنی چونچ سے ٹیبلٹ پر کلک کرتا ہے اور اپنی من پسند ویڈیو کو کھول لیتا ہے،رپورٹ

اتوار 26 مارچ 2023 13:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2023ء) طوطے اپنی ذہانت اور شرارتی اداں سے انسانوں کا دل باآسانی جیت لیتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ اکثر لوگ طوطے بھی پالتے ہیں جو انسانی زبان بھی سیکھ جاتے ہیں۔ایسے ہی ایک طوطے کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو ٹیبلٹ چلا رہا ہے اور اپنے جیسے ہی طوطوں کی ویڈیو کو سرچ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوطے کے سامنے ٹیبلٹ رکھا ہوا ہے اور وہ طوطوں کی ویڈیوز کو سرچ کر رہا ہے اور انہیں بہت غور سے دیکھ بھی رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوطا اپنی چونچ سے ٹیبلٹ پر کلک کرتا ہے اور اپنی من پسند ویڈیو کو کھول لیتا ہے۔یہ ویڈیو طوطے کے مالک کی جانب سے بنائی گئی ہے اور انہوں نے اپنے پالتو طوطے کے اس ٹیلنٹ کو سوشل میڈیا پر شئیر بھی کیا۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :