آصف زرداری کی دبئی میں سرجری، طبیعت میں بہتری آنے لگی

آصف زرداری کی چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی، ذرائع

اتوار 26 مارچ 2023 20:15

آصف زرداری کی دبئی میں سرجری، طبیعت میں بہتری آنے لگی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2023ء) سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آنے لگی۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی، سابق صدر کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی ان کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری نے سرجری کی وجہ سے کچھ دن دبئی کے اسپتال میں گزارے اور اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔