‎خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایم پاورانگ پاکستانی وومن آف جدہ کے پلیٹ فارم سےتقریب کا اہتمام

irfan khatana عرفان کھٹانہ اتوار 26 مارچ 2023 20:41

‎خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایم  پاورانگ پاکستانی وومن آف جدہ ..
جدہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ۔2023ء) ‎خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایم  پاورانگ پاکستانی وومن آف جدہ کے پلیٹ فارم سےتقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

‎تقریب کی صدرات ماہر غذائیت ادعیہ وہاج نے کی جبکہ مہمان خصوصی صدا ملک پروڈکشن کی بانی صدا ملک تھیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہر غذائیت ادعیہ وہاج ، مہمان خصوصی صدا ملک ، میک اپ آرٹسٹ سلمی جہانزیب، ماہر تعلیم ندا عدنان، عالمہ عائشہ مسرور ، میک اَپ آرٹسٹ فروا روحیل، شیف حنا شعیب، اسٹائل انفلوئنسر اور میک اَپ آرٹسٹ میمونہ فاروق ، جدہ لیڈیز کلب کی بانی عزا احسن، آئ ٹی مینیجر رابعہ مسعود اور دیگر نے خواتین کے حقوق اور خاص کر خواتین کی زہنی اور جسمانی صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کسی بھی خاندان یا معاشرے میں عورت کی حیثیت بنیادی ہوتی ہے


اگر عورت جسمانی، ذہنی و فکری اور نفسیاتی طور پر صحتمند ہوگی تو وہ اپنے بچوں اور خاندان بھر کی صحیح خطوط پر دیکھ بھال اور پرورش، تربیت کرسکے گی اور اس کی بدولت ایک صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل پاۓ گا اور ہم آج کے دن کی منابست سے عہد کرتی ہیں کہ خواتین کے حقوق اور سپورٹ سسٹم کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ خواتین کی زہنی و جسمانی صحت مشن کے لیے عملی کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھیں گی ہم سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان کا بھی شکریہ ادا کرتی ہیں کہ انہوں نے سعودی عرب میں خواتین کے لیے قوانین میں نرمی کر کے خواتین کو گاڑی چلانے اور اکیلے سفر کرنے کی اجازت دی تقریب کے اختتام پر مختلف سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین کو تحائف دئیے گئے ، سائرہ احمد کی بنائی گئی خوبصورت پینٹنگز کو سراہا گیا اور لذیذ پاکستانی پکوان سے تواضع کرنے کے ساتھ ہی تقریب کی مناسبت سے عارفہ احمد کا بنایا گیا خوبصورت کیک بھی کاٹا گیا