25 سالہ لڑکی کا بےدردی سے قتل، لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے گئے

ملزم نے لڑکی کی لاش کے ٹکڑے شاپنگ بیگ میں ڈال کر جی ٹی روڈ پر پھینک دیے تھے، پولیس نے گرفتار کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 27 مارچ 2023 13:02

25 سالہ لڑکی کا بےدردی سے قتل، لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے گئے
ٹیکسلا (اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار ۔ 27 مارچ 2023ء ) تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں 25 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے لڑکی کو بیلچے کے ساتھ قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے تھے۔ملزم لاش کے ٹکروں کو شاپنگ بیگز میں ڈال کر جی ٹی روڈ پر مختلف جگہ پر پھینکتا رہا۔پولیس نے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم ٹیپو کی نشاندہی پر لاش کے کچھ ٹکڑے مختلف علاقوں سے مل گئے تاہم مقتولہ کا سر اب تک نہ مل سکا۔پولیس کے مطابق ملزم ٹیپو مدعی کے ساتھ مل کر مقتول لڑکی کو تلاش کرتا رہا تھا۔پولیس کو شک ہونے پر ملزم سے تفتیش کی گئی تو اس نے اعترافِ جرم کر لیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مقتولہ حنا کا ایک سال سے معاشقہ چل رہا تھا۔

(جاری ہے)

لڑکی کسی دوسرے لڑکے سے فون پر بات کرتی تھی جس کا ملزم کو رنج تھا۔

۔علاوہ ازیں ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث شیم گل گینگ کے سرغنہ کو2ساتھیوں سمیت گرفتارکرکے مسروقہ رقم 1 لاکھ5 ہزار روپے،5 موبائل فون، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث شیم گل گینگ کے سرغنہ کو2ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شیم گل، افسر اور ابراہیم شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 1 لاکھ 5 ہزار روپے، 5 موبائل فون، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا۔

ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے ٹیکسلا پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔