Live Updates

سابق وزیراعظم عمران خان کی مقدمات فراہمی کی درخواست پر سماعت کل منگل تک ملتوی

پیر 27 مارچ 2023 22:36

سابق وزیراعظم عمران خان کی مقدمات فراہمی کی درخواست  پر سماعت کل منگل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2023ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی مقدمات فراہمی کی درخواست پر سماعت کل منگل تک ملتوی کردی۔پیر کے روز عدالت نے سماعت کی اس دوران فیصل فرید ایڈووکیٹ نے پیش ہوئے ۔،چیف جسٹس نے کہاکہ میں خود زگ زیگ سے کینٹینر سے ہو کر آیا ہوں،آپ کے پارٹی لیڈر آرہے ہیں انہی کے لیے سکیورٹی لگائی ہوئی ہے۔

دوران سماعت سٹیٹ کونسل اور وفاق نے معلومات فراہمی کیلئے مہلت کی استدعا کی،عدالت نے کہاکہ عمران خان کے خلاف کتنے کیسز اسلام آباد میں زیر التوا ہیں،کل تک آگاہ کریں،عدالت نے فیصل فرید ایڈوکیٹ کی درخواست منظور کرنے کی استدعاپر کہاکہ آپ نے درخواست کر رکھی ہے غیر قانونی گرفتاری روکیں،آپ کی درخواست منظور کروں تو آپ کے کلائنٹ گرفتار ہوجائیں گے،کیا میں کہہ دوں غیر قانونی نہیں تو قانونی گرفتار کر لیں؟،اپنے کلائنٹ کے ساتھ یہ نہ کریں، میں صرف اس عدالت کے دائرہ اختیار تک احکامات دے سکتا ہوں، چیف جسٹس نے کہاکہ میں کسی ایسی چیز میں نہیں جانا چاہتا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس کی حد تک تفصیلات طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیل کل تک فراہم کریں ، عدالت نے مزیدسماعت کل منگل تک کیلئے ملتوی کردی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات