Live Updates

لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کو سیکیورٹی کیلئے ایس پی سیکیورٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی

پیر 27 مارچ 2023 22:51

لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کو سیکیورٹی کیلئے ایس پی سیکیورٹی سے رجوع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2023ء) لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو سیکیورٹی کیلئے ایس پی سیکیورٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں سیکیورٹی نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا.عمران خان کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان کو سابق وزیراعظم کے طور پر سکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی، یہ درخواست گزار کا آئینی حق ہے اسے اس حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا لہٰذا عدالت عمران کو سکیورٹی فراہم کرنے اور تمام کیسز کی سماعت وڈیو لنک کے ذریعے کرنے کاحکم دیا جائے، عدالت نے عمران خان کو حکم دیاکہ وہ سکیورٹی کے معاملہ پرایس پی سکیورٹی سے رجوع کریں، عمران خان کی درخواست پر ایس پی سیکیورٹی کی فراہمی کے معاملہ کا جائزہ لیکر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے سابق وزیراعظم کی پیشی کے لئے متعلقہ عدالت میں دینے کی ہدایت کی۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ عمران خان کو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے پولیس سیکیورٹی مل چکی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر سکیورٹی واپس لے لی جاتی ہے تو دوبارہ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔ عدالت نیعمران خان کی دائر درخواست نمٹا دی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات