سپریم کورٹ ،نیب نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف ٹرائل کی تفصیلات سے آگاہ کردیا

منگل 28 مارچ 2023 22:43

سپریم کورٹ ،نیب نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف ٹرائل کی تفصیلات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2023ء) سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کیس میں نیب نے صوبائی وزیر کے خلاف ٹرائل کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ۔ منگل کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

نیب نے شرجیل میمن کیخلاف ٹرائل کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کردیا۔ اسپیشل نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ شرجیل میمن کیخلاف ریفرنس کا ٹرائل احتساب عدالت میں چل رہا ہے،نیب ریفرنس میں 52میں سے 32گواہان کے بیانات بھی قلمبند ہوچکے ہیں ۔سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو ریفرنس پر فیصلہ چھ ماہ میں کرنے کا حکم دیا اور کہاکہ امید ہے احتساب عدالت چھ ماہ میں ٹرائل مکمل کرلے گی۔