لاکھ خاندانوں کو بدھ سے آٹے کی خریداری کے لیے رقوم منتقل ہونا شروع ہو جائیں گی، شرجیل انعام میمن کا ٹوئٹ

منگل 28 مارچ 2023 22:57

لاکھ خاندانوں کو بدھ سے آٹے کی خریداری کے لیے رقوم منتقل ہونا شروع ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2023ء) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ انشائ اللہ حکومت سندھ آج سے صوبے کے مستحق افراد کو 15.6 ارب روپے کی سبسڈی کی تقسیم شروع کر دے گی۔ یہ رقم آٹے کی خریداری کی مد میں دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سندھ کے 78 لاکھ خاندان اس اسکیم سے مستفید ہوں گے۔منگلکیدوپہر سے مستحق خاندانوں کو ایس ایم ایس آنا شروع ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو میسیج موصول نا ہو تو برائے مہربانی 8171 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر تصدیق کریں