چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہو تی ہے،ماہرین زراعت

بدھ 29 مارچ 2023 16:26

چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہو تی ہے،ماہرین زراعت
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2023ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو چنے کی فصل کی چھدرائی کے دوران اضافی پودے نکالنے اور قطاروں میں پووں کادرمیانی فاصلہ 6انچ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار فی ایکڑ بہترپیداوارکے حصول کے لئے فصل کی نہ صرف مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں بلکہ فصل اگنے کے 10 سے 15 دن کے اندر اس کی چھدرائی بھی ضرورکریں۔

(جاری ہے)

ماہر زراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورنویداکرم نے”اے پی پی“کو بتایا کہ فصل اگنے کے موقع پر اگرزمین میں نمی کم ہو تو چھدرائی کا عمل ذراتاخیر سے کیاجائے کیونکہ ایسی صورت میں فصل پر سوکے کی بیماری حملہ آور ہوسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہو تی ہے لہذاآبپاش علاقوں میں بارش نہ ہونے کی صورت میں پھول آنے پر اگر فصل سوکا محسوس کرے تو اسے ہلکاپانی لگادیاجائے۔\378

متعلقہ عنوان :