ٹوئٹرنے پاکستانی حکومت کا اکائونٹ بھارت میں بلاک کردیا

کمپنی کے گائیڈ لائنزاسے مستند لیگل ڈیمانڈ کے جواب میں اکائونٹ روکنے پرمجبور کرتے ہیں،بیان

جمعرات 30 مارچ 2023 17:30

ٹوئٹرنے پاکستانی حکومت کا اکائونٹ بھارت میں بلاک کردیا
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کا اکاونٹ بھارت میں بلاک کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر نے جاری کردہ نوٹس میں کہا کہ پاکستانی حکومت کا آفیشل اکاونٹ بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹس کے مطابق کمپنی کے گائیڈ لائنز اسے مستند لیگل ڈیمانڈ کے جواب میں اکاونٹ روکنے پر مجبور کرتے ہیں۔خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حکومت پاکستان کا اکاونٹ امریکا اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں فعال ہے۔اس سلسلے میں ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ بھارت اور پاکستان کی آئی ٹی وزارتوں نے تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔