راولپنڈی ،پولیس کا متحرک گینگز اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ،37 ملزمان گرفتار

قتل کے مختلف مقدمات میں 12،ناجائز اسلحہ اور منشیات فروش102ملزمان گرفتار

جمعرات 30 مارچ 2023 19:16

راولپنڈی ،پولیس کا متحرک گینگز اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) سی پی او سیدخالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے متحرک گینگز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک ہفتہ میں بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئی15 متحرک گینگز کے 37 خطرناک ملزمان کوگرفتارکرکی75 مسروقہ موٹرسائیکلز، 3 رکشے ایک ٹریکٹر اور ٹینکی برآمدکرلی، قتل کے مختلف مقدمات میں بھی 12 ملزمان کوگرفتارکیاگیا ،ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوںکے خلا ف کریک ڈائون کے دوران102ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نی15 متحرک گینگز کے 37 خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان سی75 مسروقہ موٹرسائیکلز، 3 رکشے ایک ٹریکٹر اور ٹینکی برآمد کی،ملزمان سے 15 لاکھ 11 ہزار 500 روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے ائیرپورٹ، ٹیکسلا اور صدرواہ کے علاقوں میں پولیس پر فائرنگ بھی کی، قتل کے مختلف مقدمات میں بھی 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں 39منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 36کلو سے زائد چرس اور2کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی،ناجائز اسلحہ رکھنے والی63ملزمان کو گرفتار کرکی62پسٹل، کلاشنکوف اور خنجر برآمدکیا۔

(جاری ہے)

سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہاکہ متحرک گینگز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔