ہری پورپولیس کی کارروائی ،اقدام قتل کا ملزم گرفتار ، پستول برآمد

جمعہ 31 مارچ 2023 21:13

ہری پورپولیس کی کارروائی ،اقدام قتل کا ملزم گرفتار ، پستول برآمد
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2023ء) ہری پورپولیس نےاقدام قتل کے مقدمےمیں ملوث ملزم گرفتار کرکےوقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا،ہری پورکے تھانہ بیڑ کی حدود ڈالری میں تین روز قبل زمین کے تنازعہ پر ایک شخص کو زخمی کرنے کا واقع رونما ہوا،مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 324 PPC کے مقدمہ درج ہوا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل صدر محمد حفیظ اور ایس ایچ او تھانہ بیڑ عبدالغفور خان کو وقوعہ میں ملوث ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر عملدرآمدکرتے ہوئے پولیس افسران نے کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم محمد ہارون ولد محمد معروف سکنہ ڈالری کو گرفتار کرکے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :