لاہورہائیکورٹ نے سرکاری زمین فوج کوکارپوریٹ ایگریکلچرفارمنگ کیلئے لیز پردینے سے روک دیا

وفاقی حکومت کو 9 مئی تک جواب کے لیے نوٹس جاری ،اٹارنی جنرل ،ایڈووکیٹ جنرل معاونت کے لیے طلب

جمعہ 31 مارچ 2023 21:24

لاہورہائیکورٹ نے سرکاری زمین فوج کوکارپوریٹ ایگریکلچرفارمنگ کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2023ء) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری زمین فوج کو کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کے لیے 30 سال کی لیز پر دینے سے روک دیا۔سرکاری زمین فوج کو کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کے لیے 30 سال کی لیز پر دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں، نگران حکومت کا کام بھی روزمرہ امور سرانجام دینا ہے، نگران حکومت کو مستقل بنیادوں پر پالیسی کے فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

عدالت نے سرکاری زمین فوج کو کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ کے لیے لیز پر دینے سے روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو 9مئی تک جواب کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔عدالت کی جانب سے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔