Live Updates

حسان نیازی کی دو مقدمات میں 8 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

جمعہ 31 مارچ 2023 21:24

حسان نیازی کی دو مقدمات میں 8 اپریل تک عبوری ضمانت منظور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2023ء) ماتحت عدلیہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی دو مقدمات میں 8اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتار ی سے روک دیا ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت اور سیشن عدالت میں حسان نیازی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

حسان نیازی اپنے وکیل کے ہمراہ تھانہ ریس کورسے میں درج مقدمے میں ضمانت کے لئے ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر کے رو برو پیش ہوئے ۔ہنگامہ آرائی اور جلائو گھیرائو کے الزام میں تھانہ شادمان میں درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میںہوئی ۔ دونوں عدالتوں نے 8 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو روک دیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات