وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان کی پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے، انشااللہ اس ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، بیان

ہفتہ 1 اپریل 2023 22:27

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان کی پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان نے پاک ایران سرحد پر سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے، انشااللہ اس ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے حملے میں شہید چار سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وزیرداخلہ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا ء ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ وطن کے بیٹے اپنی سرزمین کی حفاظت کیلئے جانیں نچھاور کر رہے ہیں، پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے، انشااللہ اس ناسور کا خاتمہ کر کے دم لیں گے