وزیراعظم کا بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کے حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار

دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا قومی ایجنڈا ہے، اللہ تعالیٰ کی مدد سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ، شہبازشریف

ہفتہ 1 اپریل 2023 22:35

وزیراعظم کا بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کے حملے میں 4 سیکیورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء) وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کے حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا قومی ایجنڈا ہے، اللہ تعالیٰ کی مدد سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیراعظم نے نائیک شیر احمد، لانس نائیک محمد اصغر، سپاہی محمد عرفان اور سپاہی عبدالرشید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ قوم کے بیٹے ارض پاک کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے قیمتی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں ،قوم وطن پر قربان ہونے والے مجاہدوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا قومی ایجنڈا ہے، اللہ تعالیٰ کی مدد سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا ء کی۔

متعلقہ عنوان :