وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

ہفتہ 1 اپریل 2023 22:51

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2023ء) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاک ایران سرحد پر سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ہونے والے چار جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیااورکہا کہ مٹی کے بیٹوں نے اپنی جانیں قربان کر کے مادر وطن کی حفاظت کی، پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نےا س عزم کا اظہار کیاکہ پورا ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ایک دن ہم دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔ رانا ثنا اللہ نے شہدا کے بلندی درجات کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔