چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی بلوچستان میں دہشت گردی  کے واقع کی مذمت

ہفتہ 1 اپریل 2023 22:51

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی بلوچستان میں دہشت گردی  کے واقع ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2023ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان میں دہشت گردی کے واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سیکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے جن کا بہت دکھ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ واقع انتہائی افسوس ناک ہے۔چیئرمین سینیٹ نے شہید سیکیورٹی اہلکار وں کے درجات کی بلندی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے   لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔