ٴاے این پی خیبر پختونخوا، چار قومی حلقوں اور تین صوبائی حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا

۔پشاور کے این اے 31 سے حاجی غلام احمد بلور امیدوار ہوں گے،این اے 30 سے سید عاقل شاہ اے این پی کے امیدوار نامزد کردیئے گئے ہیں

پیر 3 اپریل 2023 18:50

Q پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2023ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا نے چار قومی حلقوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 31 سے حاجی غلام احمد بلور، این اے 30 سے سید عاقل شاہ، این اے 29 سے ارباب زین جبکہ این اے 28 سے ثاقب اللہ خان چمکنی امیدوار ہوں گے۔اسی طرح سوات کے صوبائی حلقے پی کے 5 (پی کے 6) سے شیر شاہ خان، پی کے 6 (پی کے 5) سے عاصم خان اور مردان کے حلقہ پی کے 54 (پی کے 57) سے شیر افغان خان عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے دیگر بورڈ اراکین کی مشاورت سے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔