آصف علی زرداری کی ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری کو مبارکباد

ہم صرف پاکستانی قوم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہونگے، بیان

اتوار 9 اپریل 2023 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2023ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کیلئے مسیح برادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اپنے بیان میں سابق صدر نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے تمام غیر مسلم شہریوں کو چاہیے اپنے بچوں کو تعلیم دلوائیں۔

(جاری ہے)

آصف علی زر داری نے کہاکہ پاکستان میں بسنے والے غیر مسلم کو اقلیت نہ کہا جائے 1973 کے آئین میں برابر کے شہری ہیں۔

سابق صدر نے کہاکہ شہید شہباز بھٹی پاکستان پیپلزپارٹی کے ہیرو ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم صرف پاکستانی قوم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہونگے۔ سابق صدر نے کہاکہ ہمارے نبی پاک ؐنے تمام مذاہب کا احترام کرنا سکھایا ہے جو رحمت العالمین ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہر طرح کی شدت پسندی کو شکست دیکر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے ۔