عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف کیس میں ایس ایچ او کا جواب جمع

جمعرات 13 اپریل 2023 22:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2023ء) عامر لیاقت کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران ایس ایچ او بریگیڈ کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کروادیا گیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او نے جواب میں کہا کہ درخواست گزار دانیہ شاہ اور گواہان کا بیان قلم بند کرکے جائزہ لیا ہے،عامر لیاقت حسین کی جائیداد کی تقسیم کا تنازع ہے۔ایس ایچ او بریگیڈ نے اپنے جواب میں کہا کہ ملازمین نے پراپرٹی کے تنازع سے انکار کیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے مقدمہ درج کیا جائے۔عدالت نے فریقین کے وکلا سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 15اپریل تک ملتوی کردی۔