ایگزیکٹ کیس میں شعیب شیخ وغیرہ کی اپیلوں میں سندھ ہائیکورٹ حکم کی روشنی میں دائر متفرق درخواست پر نوٹس جاری

جمعہ 14 اپریل 2023 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2023ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے ایگزیکٹ کیس میں شعیب شیخ وغیرہ کی اپیلوں میں سندھ ہائیکورٹ حکم کی روشنی میں دائر متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماعت کے دوران شعیب شیخ کی جانب سے صدرسپریم کورٹ بار عابدزبیری اور لطیف کھوسہ کے علاوہ دیگر عدالت پیش ہوئے اور شعیب شیخ کے ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

دوران سماعت شعیب شیخ کے وکیل نے سندھ ہائیکورٹ فیصلہ کی روشنی میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے بری کردیاہے، عدالت نے متفرق درخواست پر جواب کیلئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاکہ ایف آئی اے بتائے کہ سندھ ہائیکورٹ سے بریت کے بعد اس کیس پر کیا اثر پڑے گا، عدالت نے سماعت 12 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔