سعودی عرب، سنیپ چیٹ ویڈیوز اور ایک انائونسر پر 7 لاکھ 10 ہزار ریال جرمانہ

خلاف ورزیوں میں کھیلوں کے جنون کو ہوا دینا اور نازیبا زبان استعمال کرنا شامل ہے،سعودی اتھارٹی

ہفتہ 15 اپریل 2023 17:13

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2023ء) سعودی عرب میں آڈیو ویژول میڈیا کے جنرل کمیشن نے میڈیا کی کچھ خلاف ورزیوں کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان تفصیلات میں بتایا گیا کہ ان خلاف ورزیوں میں کھیلوں کے جنون کو ہوا دینا اور نازیبا زبان استعمال کرنا شامل ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سنیپ چیٹ ویڈیوز بنانے والے ایک شہری اور ایک انانسر پر 7 لاکھ 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کردیا گیا۔جن افراد کو سمن جاری کیا گیاان میں "Snapchat" پلیٹ فارم پر مواد بنانے والوں میں سے ایک شخص بھی شامل تھا۔۔ اس نے میڈیا کے ضوابط کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے میڈیا مواد اور عوامی شائستگی کے کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والا مواد شائع کیا۔

(جاری ہے)

اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر 4 مواد بنانے والوں کو بھی طلب کیا جنہوں نے ٹویٹر کے ذریعے ضوابط کی خلاف ورزی پر مبنی مواد شائع کیا۔

ان کے مواد نے کھیلوں کے جنون کو ہوا دی اور سعودی لیگ پر مبنی حکام کی سالمیت پر سوال اٹھایا۔ اتھارٹی نے ایک ٹی وی پروگرام براڈکاسٹر کے خلاف کھیلوں کے جنون کو ہوا دینے کی خلاف ورزی کی بھی نگرانی کی اور اسے 50 ہزار ریال جرمانہ عائد کردیا۔"قابل اعتماد" لائسنس کے بغیر افراد کے لیے اشتہاری کام کے عمل کی خلاف ورزیوں پر بھی سزا سنائی گئی۔ جیسا کہ "Snapchat" پلیٹ فارم پر مواد تخلیق کرنے والوں میں سے ایک کے خلاف 22 خلاف ورزیوں کا پتہ چلایا گیا۔ بار بار خلاف ورزی کرنے پر اسے کل 660 ہزار ریال جرمانہ کیا گیا۔ کمیشن نے کہا کہ میڈیا ضوابط کی خلاف ورزیوں کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے۔