ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ آثار قدیمہ کے زیر اہتمام ثقافتی ورثہ کا عالمی دن منایا گیا
منگل 18 اپریل 2023 18:30
(جاری ہے)
اس موقع پر چیئرمین آرکیالوجی ڈاکٹر شاکر اللہ نے مہمانوں کو عجائب گھر میں موجود آثار قدیمہ اور قدیم ورثے کی باقیات سمیت علاقائی ثقافتی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ثقافتی ورثہ صرف ماضی کی چیز نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق آپ کے حال اور مستقبل سے بھی جُڑا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ آثار قدیمہ میں باقاعدگی کے ساتھ اس قسم کی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں جن کا مقصد ثقافتی ورثے سمیت اس علاقے کی موجودہ اور قدیم ثقافت سےآگاہی اور ان کے تحفظ کے حوالےسے شعور اجاگر کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کا شعبہ آثار قدیمہ خیبر پختونخواہ سمیت ملک بھر میں قدیم ثقافت کے تحفظ اور آثار قدیمہ کی مزید سائٹس کی دریافت سمیت ان سائٹس کو ماحولیاتی تبدیلی قدرتی آفات جیسے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کر رہا ہے۔ اس موقع پر بچوں نے آثار قدیمہ اور قدیم ثقافت کی باقیات میں گہرہ دلچسپی کا اظہار کیا اور ہزارہ یونیورسٹی انتظامیہ بالخصوص شعبہ آثار قدیمہ اور شعبہ کے چئیرمین ڈاکٹر شاکراللہ خان کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس اہم اور تاریخی دن پر ایک بہترین سرگرمی کا انعقاد کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
ایچ ای سی کا پاکستانی طلبہ کیلئے سلطنت عمان کی جرمن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے تعلیمی سال 2026 کیلئے بیچلر اور ماسٹرز پروگراموں میں مختلف وظائف کا اعلان
-
فیڈرل بورڈ میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 29 جولائی کو کرے گا
-
پنجاب یونیورسٹی میں انتظامی و مالی بحران، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا وائس چانسلر پر سنگین الزامات
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام تیسرے ’’اوپن ہاؤس اینڈ انوویشن شوکیس‘‘ کا انعقاد
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلوں کی آخری تاریخ کا اعلان
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
-
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2026،ایک لاکھ 38ہزار طلبہ نے رجسٹریشن کروا لی
-
لاہور میں نجی سکولوں کو 10فیصد غریب بچوں کے مفت داخلے یقینی بنانے کا حکم
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے داخلے بھیجنےکی تاریج میں توسیع کردی
-
پنجاب میں ایچی سن لیول کے بوائز اینڈ گرلزسکول قائم کرنے کی منظوری
-
پنجاب کے پرائمری سکولوں میں اے آئی لیبز قائم کرنے کا فیصلہ
-
ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.