ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ آثار قدیمہ کے زیر اہتمام عالمی ثقافتی ورثہ کا دن کےحوالے سے ایک تقریب کا انعقاد

منگل 18 اپریل 2023 23:16

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2023ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے شعبہ آثار قدیمہ کے زیر اہتمام عالمی ثقافتی ورثہ کا دن کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بفہ پرنسپل واجد اقبال ، محمد سلیم بجوری سائبان ڈوپلمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ جواد الفیضی عسکری فاؤنڈیشن سکول بفہ دوراہا اور ہائیر سکینڈری سکول بفہ سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے سربراہان ، سماجی شخصیات اور کثیر تعداد میں طلباء اور طالبات نے شرکت کی۔

یہ دن ہر سال 18 اپریل کو منایا جاتا ہے، اس دن کا مقصد ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کی رہنمائی اور محکمہ کے انتظامی تعاون سے عالمی ثقافتی ورثے کی بقا اور تحفظ کے حوالے سے شعور کا اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین آرکیالوجی ڈاکٹر شاکر اللہ نے مہمانوں کو عجائب گھر میں موجود آثار قدیمہ اور قدیم ورثے کی باقیات سمیت علاقائی ثقافتی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ثقافتی ورثہ صرف ماضی کی چیز نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق آپکے حال اور مستقبل سے بھی جُڑا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کا شعبہ آثار قدیمہ میں باقاعدگی کے ساتھ اس قسم کی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں جنکا مقصد ثقافتی ورثے سمیت اس علاقے کی موجودہ اور قدیم ثقافت سےآگاہی اور ان کے تحفظ کے حوالےسے اجاگر کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی کا شعبہ آثار قدیمہ خیبر پختونخواہ سمیت ملک بھر میں قدیم ثقافت کے تحفظ آثار قدیمہ کی مزید سائٹس کی دریافت سمیت ان سائٹس کو ماحولیاتی تبدیلی قدرتی آفات جیسے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنی تمام تر نوانائیاں صرف کر رہا ہے۔

اس موقع پر بچوں نے آثار قدیمہ اور قدیم ثقافت کی باقیات میں گہرہ دلچسپی کا اظہار کیا اور ہزارہ یونیورسٹی انتظامیہ بالخصوص شعبہ آثار قدیمہ اور شعبہ کے چئیرمین ڈاکٹر شاکراللہ خان کا شکریہ ادا کیا۔\378