Live Updates

وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے کر اپوزیشن کے خوابوں کو چکناچور کر دیا ، شیخ آفتاب

جمعرات 27 اپریل 2023 19:00

حضرو 27 اپریل (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2023ء) سابق وفاقی وزیر وسنیئرنائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے کر اپوزیشن کے خوابوں کو چکناچور کر دیا ہے ۔وزیر اعظم میاں شہبا زشریف اور اتحادی اعتماد کا ووٹ لینے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس موقع پر ڈاکٹر اشرف بٹ،حاجی احسان خان نمبردار،حاجی ابرار حسین،طلال بٹ،شیخ حامد قدوس کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب احمدنے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے ارکان کے مشکور ہیں جنہوں نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف پر اعتماد کرتے ہوئے ان پر اعتمادکیا میاں شہباز شریف پہلے سے زیادہ ملک وقوم کی خدمت کرینگے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کو جس وقت حکومت ملی تھی اس وقت ملک کا ستیہ ناس تھا عمران خان کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک ڈیفالٹر ہونے کے قریب تھا لیکن میاں شہباز شریف اور اتحادیوں نے دن رات ایک کر کے پاکستان کو ڈیفالٹر ہونے سے بچایا ایک دو ماہ میں حکومت عوام کو ریلیف دیگی روس سے پٹرولیم مصنوعات آنے سے بھی عوام کو ریلیف ملے گا شیخ آفتاب احمد نے قومی اسمبلی سے اعتما دکا ووٹ لینے پر وزیر اعظم شہبا ز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات