ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ سٹی ، سول لائنز، صدر اور تحفظ مرکز جہلم کا دورہ اس کے علاوہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا بھی دورہ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 28 اپریل 2023 14:29

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2023ء) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ سٹی، تھانہ سول لائنز، تھانہ صدر اور تحفظ مرکز جہلم کا دورہ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم نے تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک، مال مقدمہ اور ریکارڈز کا تفصیلی جائزہ لیا، تھانہ جات اور تحفظ مرکز میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل بھی دریافت کیے، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں دی گئی ٹائم لائن کے اندر ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے،ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ اوز تھانہ جات اور انچارج تحفظ مرکز کو صفائی کے بہتر انتظامات کی ہدایت کی،تھانہ جات کے ریکارڈ و مال مقدمہ کو محفوظ بنایا جائے،زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے،عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی،جرائم کی شرح کو کم کرنے کے لیے موثر پٹرولنگ کی جائے،تحفظ مرکز پر آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور بہترین سہولیات فراہم کریں،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی جانچنے اور پولیس افسران و شہریوں کے مسائل جاننے کیلئے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجو ہ  نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا بھی دورہ کیاجہاں انہوں نیمیڈیکل سپرنٹینڈنٹ اور دیگر ہسپتال عملہ کے ساتھ پولیس افسران کے سکریننگ ٹیسٹ کے حوالے سے مشاورت کی،آئی جی پنجاب کے حکم پر تمام نفری کے مفت میڈیکل ٹیسٹس کیے جائیں گے،مرحلہ وار تمام پولیس افسران کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے جائیں گے، اسکریننگ کے دوران پولیس افسران کے مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں،ڈی پی او جہلم نے خوش اسلوبی سے پراسس مکمل کرنے کیلئے انسپکٹر احسن شہزاد بٹ کو فوکل پرسن تعینات کیا ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پولیس افسران کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔