عامرلیاقت کی موت ، اہلیہ دانیہ کی قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

جمعہ 28 اپریل 2023 22:34

عامرلیاقت کی موت ، اہلیہ دانیہ کی قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2023ء) کراچی کی عدالت نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے کراچی کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں سابق رکن قومی اسمبلی کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

دانیہ نے درخواست میں ممتاز، علی جاوید، عباس ، ثاقب اور تین نا معلوم افراد کو ملزم نامزد کرتے ہوئے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عامر لیاقت کو 22 فروری 2022 کو کچھ افراد نے 25 کروڑ روپے دیے تھے اور جنہوں نے یہ رقم دی انہوں نے رقم دیتے وقت ویڈیو بھی بنائی تھی۔عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست پر مختصر سماعت کے بعد اسے مسترد کردیا۔