گورنر سندھ کے اعزاز میں ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم رکن ڈاکٹر آصف محمود کی جانب سے واشنگٹن ڈی سی میں عشائیہ

جمعہ 28 اپریل 2023 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2023ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے اعزاز میں ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم رکن ڈاکٹر آصف محمود نے واشنگٹن ڈی سی میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر امریکہ میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ڈاکٹر آصف محمود ڈیموکریٹک پارٹی کے اہم رکن ہیں اور کانگریس کے انتخابات میں بھی حصہ لے چکے ہیں، وہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے قریبی ساتھی شمار کئے جاتے ہیں۔ عشائیہ کے موقع پر پاک امریکہ تعلقات، پاکستان کی مجموعی صورتحال ،سرمایہ کاری کے مواقعوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔