سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے بزرگ سیاسی رہنما ممبر قومی اسمبلی آفتاب شعبان میرانی کی ملاقات

جمعہ 28 اپریل 2023 23:45

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے بزرگ سیاسی رہنما ممبر قومی اسمبلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2023ء) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے بزرگ سیاسی رہنما ممبر قومی اسمبلی آفتاب شعبان میرانی نے جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سپیکر قومی اسمبلی نے آفتاب شعبان میرانی سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

سپیکر نے آفتاب شعبان میرانی کی ناسازی طبیعت کے باوجود اجلاس میں شرکت کو سراہا۔ممبر قومی اسمبلی آفتاب شعبان میرانی نے سپیکر قومی اسمبلی کے ایوان کی کارروائی کو تحمل مزاجی اور خوش اسلوبی سے چلانے کو سراہا۔ آفتاب شعبان میرانی نے کہا کہ موجودہ پارلیمان نے حقیقی معنوں میں عوام کا نمائندہ ادارہ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔آفتاب شعبان میرانی نے سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔