یوم مزدور کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں نیشنل لیبر فیڈریشن اور آل پاکستان لیبر و مائنرلیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

پیر 1 مئی 2023 17:20

ڈیرہ اسمآعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2023ء) یوم مزدور کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں نیشنل لیبر فیڈریشن اور آل پاکستان لیبر و مائنرلیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام الگ الگ ریلیوں اور جلسوں کا انعقادکیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں نیشنل لیبر فیڈریشن اور آل پاکستان لیبر و مائنرلیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام الگ الگ ریلیاں اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا ، نیشنل لیبر فیڈریشن کی ریلی کی قیادت منظر مسعود خٹک ، زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ اور عقیل ڈمرہ نے کی جبکہ آل پاکستان لیبر و مائنرلیبر فیڈریشن کی جانب مسلم بازار سے چوگلیہ تک نکالی گئی، ریلی کی قیادت حاجی خالد ناز، لعل بادشاہ ، فضل الرحمن بلوچ، صدام پیپا اور محمدبشیر نے کی ، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کسی بھی معیشت میں مزدور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے، مہنگائی کے اس دور میں مزدوروں کا استحصال کیا جارہاہے۔

\378