جوھراباد مین دوروذہ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

پیر 1 مئی 2023 20:49

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2023ء) جوہرآباد میں صحافیوں کی 2 روزہ تربیتی ورکشاپ ختم ہوگئی سینئر صحافی عمر چیمہ نے اطلاعات تک رسائی اورفیک نیوز پر ٹریننگ دی، صحافیوں اور میڈیا پرسنز کی دوروزہ ورکشاپ سی پی ڈی آئی کی زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کے سینئر ٹیوٹر نامور پاکستانی سینئر صحافی محمد عمر چیمہ نے کہا ہے کہ فیک نیوز، بے بنیاد اور من گھڑت خبریں جہاں معاشرہ میں بگاڑ کا باعث بنتی ہیں وہاں صحافی اور میڈیا سے وابستہ افراد اور ادارے کی ساکھ کو بھی متاثر کرتی ہے۔

عمر چیمہ نے مزید کہا کہ صحافی بھائیوں کو ایسی فیک نیوز کو چلانے سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں صحافت میں معاشرہ کی خواتین کو لانے کیلئے بھی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے، بلاشبہ خواتین ہماری سوسائٹی کا پسا ھوا طبقہ ہے لہذا عورت کو بنیادی حقوق سے شناسائی کیساتھ حقوق دلوانے اور فیلڈ میں ورکنگ پوزیشن پر لا کر ہم نہ صرف اپنے گھر میں خوشحالی کے دروازے کھول سکتے ہیں بلکہ معاشرہ کی دیگر خواتین کیلئے اچھی مثال پیش کر کے سوسائٹی کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے اختتام پر سینئر صحافی محمد عمر چیمہ نے صحافتی امور کی تربیت حاصل کرنیوالے صحافیوں میں سی پی ڈی آئی کیجانب سے اسناد بھی تقسیم کیں۔\378

متعلقہ عنوان :