Live Updates

وسیم اکرم اور محمد حفیظ عمران خان کے حق میں بول پڑے

’’دردناک اور قابل مذمت عمل‘: محمد حفیظ، ’’ آپ ایک شخص ہیں لیکن آپ میں لاکھوں کی طاقت ہے، کپتان آپ مضبوط رہیں‘‘ : وسیم اکرم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 9 مئی 2023 19:23

وسیم اکرم اور محمد حفیظ عمران خان کے حق میں بول پڑے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 مئی 2023ء ) قومی کے سابق کپتان وسیم اکرم اور آل رائونڈر محمد حفیظ بھی 1992ء کا ورلڈ کپ جیتنے والے سابق کپتان اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں محمد حفیظ نے عمران خان کی گرفتاری پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ دردناک اور قابل مذمت عمل‘، انہوں نے #ImranKhanArrest کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔

دوسری جانب سابق کپتان اور 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے اہم رکن وسیم اکرم نے بھی عمران خان کی گرفتاری پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ آپ ایک شخص ہیں لیکن آپ میں لاکھوں کی طاقت ہے، کپتان آپ مضبوط رہیں‘‘ ۔ انہوں نے #BehindYouSkipper کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے رینجرز کی مدد سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرلیا۔

عمران خان مختلف کیسز میں ضمانت حاصل کرنے کےلیے وہیل چیئر پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جہاں سے انہیں نیب راول پنڈی نے حراست میں لے لیا۔ عمران خان کو رینجرز حکام لے کر روانہ ہوئے اور انہیں سخت سکیورٹی میں نیب راولپنڈی میں پیش کردیا۔ نیب راولپنڈی آفس میں پولی کلینک کے ڈاکٹرز پہنچے اور عمران خان کا ابتداٸی طبعی معاٸنہ کیا۔

ڈاکٹرز عمران خان کی صحت سے متعلق اپنی رپورٹ سے آگاہ کرینگے۔ عمران کی گرفتاری کے موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور رینجرز اہلکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔ وکیل علی بخاری نے بتایا کہ عمران خان بائیو میٹرک کرانے دائری برانچ کے باہر گئے تھے، جہاں بائیو میٹرک روم کے شیشے توڑ کر انہیں گرفتار کیا گیا۔ وکیل بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا کہ رینجرز نے عمران خان پر تشدد کیا ، ان کے سر اور زخمی ٹانگ پر تشدد کیا گیا، ان کی وہیل چیئر وہیں پھینک دی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات