Live Updates

قومی سلامتی اداروں کے دفاتر اور رہائشگاوں پر حملین ملک سے غداری کے مترادف ہیں: نیئرحسین بخاری

جمعرات 11 مئی 2023 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر حسین بخاری نے کہا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا ہے، کیا کرپشن کیس میں عمران خان کی گرفتاری پرسرکاری املاک کا جلاو گھیرائو تبدیلی ہے بدعنوانی اور قومی خزانے پر ڈکیتی پر گرفتاریاں قانون کے عین مطابق ہیں، نیئربخاری نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عمرانی پی ٹی آئی کو ٹی ٹی پی کا سیاسی ونگ قرار دیتی آ رہی ہے، قومی سلامتی اداروں کے دفاتر اور رہائشگاوں پر حملین ملک سے غداری کے مترادف ہیں آصف زرداری کو بیٹی کے سامنے گرفتار کیا گیا تو پیپلز پارٹی پرامن رہی، ن نیئر حسین بخاری یہ سیاست نہیں دہشتگردی ہے، پی ٹی آئی اداروں پر حملہ کرنے کی بجائے عدلیہ میں عمران خان کی بے گناہی ثابتن کرے، نیئر بخاری نے مزید کہا ہے کہ عدالتی فیصلہ عمران خان کی بددیانتی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر مہر تصدیق ہے، قانون سر کاری و نجی املاک جلانے کی اجازت نہیں دیتا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات