سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی پیشکش ’جھوم‘ دھوم مچانے کیلئے تیار

عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی پیشکش جھوم کی کہانی کو ہاشم ندیم نے تحریر کیا

جمعہ 12 مئی 2023 11:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2023ء) سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی پیشکش ڈرامہ سیریل ’جھوم‘ دھوم مچانے کیلیے تیار ہے۔ دلچسپ کہانی اور معروف فن کاروں کی جاندار پرفارمنس کا شاہکار کل سے ناظرین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ ڈرامہ سیریل ’جھوم‘ کا پریمیئر کل رات 8 بجے جیو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ ہارون کادوانی اور زارا نور عباس اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

دیگر فنکاروں میں عثمان پیرزادہ، جاوید شیخ، زینب قیوم، سدرہ نیازی، حارث وحید، نورین گلوانی، ارم اختر، ہارون شاہد، فرحان علی آغاز، احمد مجید اور ریحام رفیق شامل ہیں۔’جھوم‘ دو لوگوں کے گرد گھومتی محبت، رشتوں، دل ٹوٹنے اور قربانیوں کی کہانی ہے جو اس غیریقینی صورتحال اور افراتفری میں اپنی محبت تلاش کرتے ہیں جو ان کی زندگی تبدیل کردیتی ہے۔ عبداللّٰہ کادوانی اور اسد قریشی کی پیشکش جھوم کی کہانی کو ہاشم ندیم نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری علی فیضان نے کی۔

متعلقہ عنوان :