سانحہ 12 مئی 2007سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، صدر و سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ

ہفتہ 13 مئی 2023 17:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2023ء) صدر سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مقصود احمد بھٹی،سیکرٹری چوہدری احسن اسماعیل گجر نے کہا ہے کہ12 مئی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے شہید وکلاء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، سانحہ 12 مئی کے وکلاء کو انصاف فراہم کیا جائے12 مئی 2007 کو کراچی میں 48سے زائد وکلاء اور شہریوں کو دن دیہاڑے قتل کیا گیا جس کے ملزمان ابھی تک گرفتا ر نہ ہوسکے ہیں15برس گزر جانے کے بعد بھی شر پسند عناصر قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نائب صدر مہر قدیر اکبر، جوائنٹ سیکرٹری اعجاز احمد اعوان، ایگزیکٹیو ممبران وسیم اکرم نارو، عبداللہ ذکی، ابوبکر کھیپڑ، میاں تنویر احمد، الفت رانی، ام سلمیٰ،میاں ذوالفقار،اعجاز شوکت،محمد منان چوہدری، چوہدری عثمان علی مشتاق کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ سیکرٹری چوہدری احسن اسماعیل گجر نے کہا کہ سانحہ 12مئی کو 12سال کا عرصہ بیت گیا مگر متاثرین کو انصاف نہ ملا سکاہے، وکلاء کی قربانیوں کی بدولت نہ صرف عدلیہ بحال ہوئی ہے بلکہ وطن عزیز میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی قائم ہے 12 مئی کو آمریت اور دہشت گردوں نے ملکر کراچی شہر میں خون کی ہولی کھیلی،سانحہ 12 مئی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :