سانحہ 12 مئی کو 13 سال گذر گئے ہیں لیکن واقعے کے متاثرین کو آج تک انصاف نہ مل سکاہے ،خورشید میرانی

ہفتہ 13 مئی 2023 22:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی نے کہا ہے کہ کراچی کے سانحہ 12 مئی کو 13 سال گذر گئے ہیں لیکن واقعے کے متاثرین کو آج تک انصاف نہ مل سکاہے کہتے ہیں تاخیر سے انصاف کا مطلب بھی انصاف کا قتل ہے اور کراچی کے سانحہ 12 مئی کا فیصلہ بھی 13 سال سے انتظار کی سولی پر لٹکا ہوا ہے، 12 مئی 2007 کو وکلائتحریک اپنے عروج پر تھی، اٴْس وقت کے غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سندھ ہائی کورٹ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی آرہے تھے کہ اس موقع پر شہر کو خون سے نہلا دیا گیاانہتائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ معزول چیف جسٹس کی کراچی آمد پر اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان استقبال کے لیے نکلے اور کئی مقامات پر اٴْس وقت کی حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں میں مسلح تصادم شروع ہواشہر کی شاہراہوں پر اسلحے کا آزادانہ استعمال دیکھنے میں آیا اور خون ریزی میں وکلائسمیت 48 افراد شہر کی سڑکوں پر دن دہاڑے قتل کردیے گئیجس پر ہم گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ بارہ مئی کے حوالے سے ن لیگ ضلعی سیکریٹریٹ میں منعقد (یوم سیاہ ) تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، انہوں نے کہاکہ سانحہ 12 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جسے وکلائ(بلیک ڈی)یوم سیاہ کے طور پر مانتے ہیں اور اس کی ذمہ دار حکومت سندھ اور وہ تمام ادارے ہیں جن کا کام شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا تھا ہم وکلاء برادری کیساتھ اس دکھ کی گھڑی میں ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

اختتام تقریب سانحہ بارہ مئی میں جانبحق افراد کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔