شرمیلا فاروقی نے سری لنکا میں سیرسپاٹوں کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

ہفتہ 20 مئی 2023 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2023ء) پاکستانی معروف سیاستدان، پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔آج کل شرمیلا فاروقی سری لنکا میں موجود ہیں، انہوں نے وہاں سے مداحوں کے ساتھ اپنی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں شرمیلا فاروقی سمندر کنارے ہواں سے اور پانی کی لہروں سے محظوظ ہوتی نظر آ رہی ہیں۔شرمیلا فاروقی کی اس ویڈیو پر جہاں ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی جا رہی ہے وہیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی متعدد معروف فنکارائیں بھی شرمیلا فاروقی کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بنا نہیں رہ سکیں۔