جب تک قوم کو حقوق بارے شعور نہیں دیا جائے گا اسکیقسمت نہیں بدل سکے گی،محمد ضیائ طاہر ایڈووکیٹ

اتوار 21 مئی 2023 20:45

ل*حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2023ء) پاکستان عوامی تحریک اپنے انقلابی منشور کے اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہے۔جب تک قوم کو اس کے حقوق کے بارے میں شعور نہیں دیا جائے گا قوم کی قسمت نہیں بدل سکے گی۔ قوم کے نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں اس ملک کو پسماندگی اور مشکلات کی دلدل سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 2 محمد ضیائ طاہر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے پریس کلب کے پروگرام ،بولتا حسن ابدال ،،میں صحافیوں کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد محمد طاہر القادری نے سالہاسال قبل مرحوم صدر پاکستان ضیائ الحق سے اپنی ملاقات میں کہا تھا کہ ملکی مسائل کا حل میرے اس بریف کیس میں ہے۔

(جاری ہے)

وقت کی بدلتی ہوئی صورتحال پر ہماری پارٹی قیادت نے ہمیشہ نظر رکھی۔اور آئیندہ کی حکمت عملی پر غور کرتی اور پالیسی بناتی رہی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت معاصر سیاسی جماعتوں میں سے ذیادہ پی ایچ ڈی۔

ایم فل لوگ ہمارے پاس ہیں۔جن کا کام مل کو معاشی مسائل سے نکالنے کیلئے پالیسی بنانا ہے۔دنیا بھر میں پھیلی ہوئی تنظیمات ان کی ہم اواز ہیں۔حافظ محمد ضیائ طاہر کا کہنا تھا کہ اہل۔باکردار اور دیانتدار قیادت ہی ملک کو درست سمت پر گامزن کر سکتی ہے۔وقت آ گیا ہے کہ تحریک پاکستان کے جوانوں کی طرح اج کے نوجوان بھی اٹھیں اور اپنا کردار ادا کر کے اس ملک و ملت کی ڈوبتی ہوئی کشتی کو سہارا دیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے انشائ اللہ منتخب ہو کرحلقیکی محرومیوں کو دور کرنے کی کوشش کروں گا۔