بھارت، ایران، روس، آذربائیجان اور دیگر ممالک کو جوڑنے کیلئے صرف 162 کلومیٹر کی ریلوے لائن

پیر 22 مئی 2023 23:23

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2023ء) صرف 162 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بھارت، ایران، روس، آذربائیجان اور دیگر ممالک کو جوڑ دے گی۔اس سلسلہ میں روس ایران معاہدہ بھی ہو چکا ہے۔ روس ایک زیر تعمیر بین الاقوامی ٹرانسپورٹ راہداری کے تحت ریلوے لائن بچھانے کے لییایران کو مالی اعانت بھی فراہم کرے گا۔بین الاقوامی شمال-جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور کہلانے والے اس منصوبے میں رشت-استارا ریلوے ایک اہم لنک ہے، جس کا مقصد بھارت، ایران، روس، آذربائیجان اور دیگر ممالک کو ریلوے اور سمندری راستوں کے ذریعے جوڑنا ہے۔

یہ ایک ایسا راستہ ہے، جس کے بارے میں روس کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑے عالمی تجارتی راستے کے طور پر نہر سوئز کا مقابلہ کر سکے گا۔اس حوالے سے روسی صدر پوٹن نے کہا، ''منفرد شمال-جنوب نقل و حمل کی شریان، جس کا رشت-استارا ریلوے ایک حصہ بن جائے گی، عالمی ٹریفک کے بہاؤ کو نمایاں طور پر متنوع بنانے میں مدد کرے گی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ بحیرہ کیسپین کے ساحل کے ساتھ ساتھ 162 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بحیرہ بالٹک کی روسی بندرگاہوں کو بحر ہند اور خلیج میں ایرانی بندرگاہوں سے جوڑنے میں مدد دے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے ''بلا شبہ یہ تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون کی سمت ایک اہم اور سٹرٹیجک قدم ہے۔