Live Updates

ایبٹ آباد بورڈ کے زیراہتمام ایف اے/ایف ایس سی کے امتحانات 3 جون سے شروع ہوں گے جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔ چیئرمین بورڈ

جمعہ 26 مئی 2023 14:51

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2023ء) ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین اعوان نے کہا ہے کہ ایف اے/ایف ایس سی کا امتحان 3 جون سے شروع ہو گا جس کےلئے تیاریاں مکمل ہیں، ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ امتحانی نظام کو مزید بہتر بنانے کےلئے اقدامات اٹھا رہا ہے، میٹرک کا امتحان اختتام پذیر ہو گیا ہے جس میں ایک لاکھ 36 ہزار 617 طلباءو طالبات نے حصہ لیا، یہ پہلا امتحان تھا جس میں نہ کوئی پیپر آئوٹ ہوا اور نہ ہی نقل سمیت کسی بھی سٹیشن سے کوئی شکایت موصول ہوئی ہے، امتحانی عملہ اور بورڈ کی تمام ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میٹرک کے امتحان میں نویں جماعت میں 74016 طلباءو طالبات اور دسویں جماعت میں 62601 طلباءو طالبات نے حصہ لیا، مجموعی طور پر ایک لاکھ 36 ہزار 617 طلباءو طالبات نے حصہ لیا، 522 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک کی وجہ سے امتحان بہترین انداز میں اختتام پذیر ہوا، ایبٹ آباد بورڈ امتحانی نظام کو مزید بہتر بنانے کےلئے اقدامات اٹھا رہا ہے، 3 جون سے ایف اے/ ایف ایس سی کا امتحان بھی شروع ہو گا جس کےلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ایف اے/ایف ایس سی کے امتحان کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کا امتحان جاری تھا جو عمران خان کی گرفتاری کے بعد حالات کی خراجی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا، اس کے بعد دوبارہ سے امتحان شروع ہوا اور گذشتہ منگل کے روز اختتام پذیر ہو گیا، یہ پہلا امتحان تھا جس میں کسی بھی امتحانی مرکز سے پیپر آئوٹ ہونے، پیپر ٹائم سے پہلے ملنے اور نقل سمیت کسی بھی قسم کی کوئی بدنظمی کی شکایت نہیں ملی جس پر تمام تعلیمی اداروں کے طلباءو طالبات اور ان کے والدین نے ہماری اس کاوش کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

چیئرمین بورڈ شفیق اعوان نے اپنی اس کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد بورڈ کی ٹیم اور امتحانی عملہ کے تعاون کی وجہ سے امتحان اچھے طریقہ سے بغیر کسی بدنظمی کے مکمل ہوا ہے جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، ایبٹ آباد بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے امتحان میں نویں جماعت میں 74016 طلباءو طالبات اور دسویں جماعت میں 62601 طلباءو طالبات نے حصہ لیا، کل ایک لاکھ 36 ہزار 617 طلباءو طالبات نے حصہ لیا، 522 امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے، ایف ے/ایف ایس سی کے امتحان کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں، ایف اے/ایف ایس سی کے امتحان کو مزید شفاف اور بہتر بنایا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :