ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اورفی لیٹرپیمانہ میں کمی کے حوالہ سے کارروائیاں جاری

جمعہ 26 مئی 2023 15:18

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2023ء) ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور فی لیٹر پیمانہ میں کمی کے حوالہ سے موصول شکایات پر کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان خلیل نے جمعہ کو مختلف پٹرول پمپس پر پٹرول کے نرخوں پر عمل درآمد، فی لیٹر مقدار کے معائنہ سمیت سٹاف کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر ہی فروخت کیا جائے گا، کسی کو بھی عوام سے زائد قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کم تول والے پٹرول پمپس مالکان کے خلاف کارروائی کی جبکہ سٹاف کو پمپس میں موجود واش رومز کی صفائی، نمازیوں کیلئے جگہ کی دستیابی سمیت ٹھنڈے پانی کی موجودگی سے متعلق بھی ضروری ہدایات دیں۔