فلائی ادیل نے ریاض اور دبئی کے درمیان پروازیں بڑھا دیں

ہفتہ 27 مئی 2023 09:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2023ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور دبئی کے درمیان بڑھتی ہوئی سفری مانگ کو پورا کرنے کے لیے فلائی ادیل کے تحت امارات کے لیے روزانہ پروازیں بڑھائی جائیں گی۔سعودیخبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی کم لاگت والی ایئر لائن نے کنگ خالد اور دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان چلنے والی پروازوں کی مجموعی تعداد کو بڑھا کر روزانہ پانچ کر دیا ہے جب کہ اس کی اوسط ہفتہ وار تعداد 33 ہے۔

(جاری ہے)

فلائی ادیل کے سی ای او کون کورفیاتس نےمیڈیا کو بیاتا کہ ریاض اور دبئی کے درمیان نئی پروازیں کمپنی کی حکمت عملی کا حصہ ہیں تاکہ اپنے نیٹ ورک کو وسیع اور متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں اپنی پوزیشن کو مضبوط کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے مملکت کے ٹریول سیکٹر کو دنیا بھر میں مزید بین الاقوامی ڈیسٹینیشز سے منسلک کرکے سیاحوں اور مہمانوں کو معیاری خدمات پیش کر کے فروغ حاصل ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ کم لاگت والی ایئر لائن نیٹ ورک میں 24 مقامی اور بین الاقوامی روٹس ہیں۔