پتوکی، گاڑی کی ٹکر سے شہری جاں بحق

ہفتہ 27 مئی 2023 23:19

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2023ء) پتوکی ملتان روڈ پر تحصیل کچہری کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک پتن کا رہایشی 55 سالہ رحمت علی ملتان روڈ پر تحصیل کچہری کے قریب موجود تھا کہ گاڑی کی ٹکر سے موقع پر ہی جان بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے رحمت علی کی نعش کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے کاروائی شروع کر دی۔