ایبٹ آباد میں باڑہ گلی کے قریب کیری ڈبہ کھائی میں جاگرا، چار افرادزخمی

ہفتہ 27 مئی 2023 23:19

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2023ء) ایبٹ آباد میں باڑہ گلی کے قریب کیری ڈبہ کھائی میں گرنے سے چار افرادزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122ایبٹ آبادکے مطابق باڑہ گلی کے قریب کیری ڈبہ کھائی میں جا گرا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی نتھیا گلی سٹیشن سے ریسکیومیڈیکل ٹیم جائے حادثہ پرروانہ ہوگئی ،حادثے میں ڈرائیورسمیت چار افرادزخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امدادفراہم کرنے کے بعدایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیاجہاں اُن کامزیدعلاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :