ایبٹ آبادمیں 28تا31مئی بارش اورژالہ باری کاامکان ،انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر جاری کردیں

ہفتہ 27 مئی 2023 23:28

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2023ء) ایبٹ آبادمیں 28تا31مئی بارش اورژالہ باری کاامکان ہے ،ضلعی انتظامیہ ایبٹ آبادکے مطابق خیبر پختونخوا کےدیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ ایبٹ آباد میں بھی (اتوار) 28 مئی تا 31 مئی کے دوران وقفے وقفے سے مختلف مقامات پر بارش، آندھی اورژالہ باری کا امکان ہے ،لہذازمینداروں سے گزارش ہے کہ اپنی فصلوں اور اناج کی حفاظت جبکہ مال مویشی پال حضرات تیز ہواؤں، بارش سے بچاؤ کے لیے اقدامات یقینی بنائیں،آبی گذرگاہوں کے اطراف رہائش پزیر لوگ موسمی صورتحال سے باخبر رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم سے رابطہ کریں ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے نام پیغام میں کہاہے کہ وہ موسم کی صورتحال سے آگاہ رہتے ہوئے اپنا سفر ترتیب دیں،ضلعی انتظامیہ نےریسکیو ایمرجنسی سروسز 1122، ٹی ایم ایز اور دیگر متعلقہ اداروں کو اپنے ایریا کی مکمل مانیٹرنگ کی ہدایات بھی جاری کردیں ۔

متعلقہ عنوان :