ڈپٹی کمشنرایبٹ آبادکاجوڈیشل کمپلیکس اورگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کادورہ ، تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا

ہفتہ 27 مئی 2023 23:29

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2023ء) ڈپٹی کمشنرایبٹ آبادنے جوڈیشل کمپلیکس اورگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کادورہ کرکے تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نےاے ڈی پی سکیمز کے تحت جاری متعدد تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے حوالےسے جوڈیشل کمپلیکس ایبٹ آباد اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ملک پورہ کا دورہ کرکے کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو جاری تعمیرات کو ایس او پیز کے عین مطابق جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں،اُنھوں نے کہاکہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت یا ناقص میٹریل کااستعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،تمام سیکیموں کوبروقت مکمل کیاجائے ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ثقلین سلیم، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو، ٹیکنیکل آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ بھی موقع پر موجود رتھےجھنوں نے ڈپٹی کمشنرکواے ڈی پی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی طور پرآگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :