ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادکا پٹوارخانہ حویلیاں کادورہ ،ریکارڈ کامعائنہ

ہفتہ 27 مئی 2023 20:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2023ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے پٹوارخانہ حویلیاں کادورہ کرکے ریکارڈ کامعائنہ کیا اورہدایات جاری کیں ۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو ریونیو سروسز کی فراہمی کی بہتری کے لیے تحصیل حویلیاں پٹوار خانہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریونیو ریکارڈ کا معائنہ کیا اور ریونیو افسران، تحصیلدار، نائب تحصیلدار کو شہریوں کو ریونیو سروسز کی بہتری کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کوذیادہ سے ذیادہ سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :